یونیورسٹی آف کمالیہ کے 315 طلبہ وزیر اعلیٰ ہونہار سکالرشپ کیلئے منتخب
کمالیہ (نمائندہ دنیا)وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے کہا ہے کہ۔۔۔
یونیورسٹی کے مزید 181 طلبا و طالبات میرٹ پر وزیر اعلیٰ ہونہار اسکالرشپ کے لیے منتخب ہو گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر 315 طلبا و طالبات اس اعزاز کے مستحق ٹھہرے ہیں، جو کل طلبہ کا 30 فیصد سے زائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے ۔ یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ ادارے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے ۔