لڑکی کو اغوا کی کوشش،تشدد؛ مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاج

لڑکی کو اغوا کی کوشش،تشدد؛ مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاج

متاثرہ خاندان اور اہل محلہ نے ڈی پی او جھنگ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

احمدپور سیال (نمائندہ دنیا)احمدپور سیال کے علاقہ پیر عبد الرحمن میں 18 سالہ لڑکی کو دو موٹر سائیکل سوار افراد کی جانب سے اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، مزاحمت اور شور واویلا پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔بیوہ کوثر مائی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی شگفتہ پیر عبد الرحمن محلہ چھیمبڑانوالہ میں سلائی کا کام سیکھتی ہے اور شام کے وقت گھر واپس آ رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ملزم کاظم اور ایک نامعلوم شخص نے اسے راستے میں روک لیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی، تاہم انکار اور شور مچانے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اہل محلہ کے جمع ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔بیوہ کے مطابق تھانہ احمدپور سیال میں درخواست دینے کے باوجود ملز موں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جس پر اہل علاقہ میں شدید تشویش اور احتجاج پایا جاتا ہے ۔متاثرہ خاندان اور اہل محلہ نے ڈی پی او جھنگ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں