جڑانوالہ میں پمپس پر کم پیمانہ دینے کی شکایات شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ شہر اور گردونواح بشمول کینال روڈ، جھال، فیصل آباد روڈ اور 240 موڑ پر واقع متعدد پٹرول پمپس پر کم پیمانہ فراہم کرنے کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
شہریوں اور موٹر سائیکل سواروں کے مطابق مہنگے پٹرول کے باوجود پمپ مالکان مبینہ طور پر پیمانوں میں ہیرا پھیری کر کے عوام کو کم مقدار میں ایندھن فراہم کر رہے ہیں، جس سے شہری شدید مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ پورے لٹر کی قیمت ادا کرنے کے باوجود ٹینکی میں کم ایندھن ڈالا جاتا ہے ، جو غریب عوام کے ساتھ کھلا ظلم ہے ۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب، چیف میونسپل آفیسر محسن مظہر اور متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔