فیسکو کی تمام سہولیات ’’پاور سمارٹ‘‘موبائل ایپ پر منتقل

فیسکو کی تمام سہولیات ’’پاور  سمارٹ‘‘موبائل ایپ پر منتقل

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)فیسکو کے صارفین کو جدید اور تیز رفتار سہولیات کی فراہمی کے لیے ENC (الیکٹریسٹی نیو کنکشن) پورٹل بند کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے تمام فیچرز ‘‘پاور سمارٹ موبائل ایپ’’ میں منتقل کر دئیے گئے ہیں، جس سے ایپلی کیشن کو مزید صارف دوست بنا دیا گیا ہے ۔

اس اقدام کا مقصد صارفین کو بجلی سے متعلق تمام خدمات گھر بیٹھے فراہم کرنا ہے ۔فیسکو کے ترجمان محمد سعید رضا کے مطابق پاور سمارٹ ایپ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ، جس کے ذریعے متعدد سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر چند کلکس کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں