پینسرہ :سُتھرا پنجاب کے سپروائزر تنخواہوں سے محروم

پینسرہ :سُتھرا پنجاب کے  سپروائزر تنخواہوں سے محروم

پینسرہ (نمائندہ دنیا)پنجاب حکومت کی جانب سے عیدالفطر سے قبل تمام سرکاری ملازمین کو 16 مارچ تک تنخواہوں کی ادائیگی کے واضح احکامات کے باوجود محکمہ سُتھرا پنجاب کے سپروائزر تاحال مارچ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق عیدالفطر گزرے ایک ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے لیکن متعلقہ سپروائزرز کو ابھی تک واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی، جس کے باعث ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں