جھنگ:اشتہاریوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 273 گرفتار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈ ی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف بھرپور اور منظم گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔
ابتدائی دس روز میں پولیس نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 273 اشتہاری مجرمان اور 43 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں متعدد خطرناک اور سنگین مقدمات میں مطلوب افراد بھی شامل ہیں جنہیں قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ کارروائیاں جدید ذرائع اور انٹیلی جنس بیسڈ حکمت عملی کے تحت کی گئیں۔