ڈاکٹر کلیم اللہ احمد پور سیال میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات

 ڈاکٹر کلیم اللہ احمد پور سیال میں  ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات

احمدپورسیال(نمائندہ دنیا)جھنگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کلیم اللہ کو حکومتِ پنجاب کے محکمہ صحت کی جانب سے احمد پور سیال میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

وہ اس سے قبل رورل ہیلتھ سینٹر روڈ سلطان میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔نئی تعیناتی کے بعد وہ احمد پور سیال میں صحت کے شعبے کی نگرانی اور بہتری کے لیے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں