جعلی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن،میڈیکل سٹور سیل

جعلی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن،میڈیکل سٹور سیل

مشکوک کلینکس کے خلاف بھی جلد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی:حکام

پینسرہ (نمائندہ دنیا)ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب نے غیر قانونی طبی مراکز اور جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں ٹیموں نے چک نمبر 245 عباسپور نیو سبز منڈی کے قریب مختلف کلینکس پر چھاپے مارے اور متعدد میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی۔کارروائی کے دوران حسین آباد میں واقع ایک میڈیکل سٹور کو غلط پریکٹس اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق دیگر مشکوک کلینکس کے خلاف بھی جلد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی غیر قانونی طبی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں