سمندری :کرنٹ لگنے سے 16سالہ نوجوان جاں بحق
سمندری(نمائندہ دنیا) سمندری کے نواح میں کرنٹ لگنے سے 16سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا
متوفی کلاس نہم کا طالب علم تھاکرنٹ لگنے کا افسوسناک واقعہ اڈا کھدروالا کی الیاس بستی میں پیش آیا جہاں پر کلاس نہم کا طالب علم فرحان بجلی کا جھٹکا لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا متوفی کا آج کلاس نہم کے امتحان کے سلسلہ میں پیپر تھا واقعہ سے پورے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔