منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی 5700 گرام چرس برآمد

منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی  5700 گرام چرس برآمد

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع جھنگ میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے دوران تھانہ کوتوالی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد معروف عرف زین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 5700 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں