امتحانی مراکز پر سخت نگرانی، نقل کی روک تھام کے احکامات

امتحانی مراکز پر سخت نگرانی، نقل کی روک تھام کے احکامات

امتحانات میں شفافیت اور نظم و ضبط ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح :علی اکبر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عملہ کی کارکردگی، طلبہ کی حاضری، رول نمبر سلپس اور شناختی عمل کی جانچ کی۔ انہوں نے نقل کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت اور نظم و ضبط ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں