سابقہ رنجش ،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ غلام محمد ابٹاد کے علاقے میں شریف نامی شہری کو مخالفین نے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے ۔