شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر بچوں سمیت اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر بچوں سمیت اغواء کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں طیب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی اہلیہ اور بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔