ٹرک کھڑا کر کے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹرک کھڑا کر کے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین شاہراہ پر ٹرک کھڑا کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر شہریوں کے لئے مسائل کا سبب بن رہا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔