چودھری محمد سلیم قائم مقام ضلعی امیر جماعت اسلامی مقرر

چودھری محمد سلیم قائم مقام ضلعی امیر جماعت اسلامی مقرر

پروفیسر محبوب الزماں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہو گئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)چودھری محمد سلیم کو جماعت اسلامی کا قائم مقام ضلعی امیر مقرر کر دیا گیا، جبکہ پروفیسر محبوب الزماں بٹ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہو گئے ۔چودھری محمد سلیم کی تقرری کا فیصلہ پروفیسر محبوب الزماں بٹ کی صدارت میں ہونے والے ضلعی تنظیم کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داری کا حلف بھی اٹھایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سلیم نے کہا کہ جماعت اسلامی میں منصب کو اعزاز نہیں بلکہ ایک بھاری امانت اور عظیم ذمہ داری سمجھا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی میں قیادت کا مطلب اقتدار نہیں بلکہ اللہ کے دین کی سربلندی اور مظلوم عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری ایک عہد ہے کہ سب مل کر پاکستان میں اسلامی، عادلانہ اور دیانتدار نظام کے قیام کی جدوجہد کو مزید تیز کریں گے ۔ ان کے مطابق ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کا واحد راستہ قرآن و سنت کی بالادستی، شفاف جمہوریت اور دیانتدار قیادت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں