وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور حوالات میں بند

 وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب  کرنے والا ڈرائیور حوالات میں بند

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں