جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے شہری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا

جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے  شہری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے شہری کو قابو کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے تنویر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں علاقے میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ چلاتے تھے ۔ جنہیں منع کیا گیا تو ملز موں نے اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں