سابقہ رنجش،شہری اغوا کے انداز میں تشدد کا شکار، ویڈیو بنا لی

سابقہ رنجش،شہری اغوا کے انداز میں تشدد کا شکار، ویڈیو بنا لی

کاشف کو مارنے کے بعد ملز م سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی گئی۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں کاشف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے کزن کو قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ دورانِ تشدد ملزمان نے واقعہ کی ویڈیو بھی بنا لی۔متاثرہ شہری کے مطابق ملز م سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں