چنیوٹ میں سٹیل ملز منصوبے کیلئے زمین کے حصول کا جائزہ

چنیوٹ میں سٹیل ملز منصوبے کیلئے زمین کے حصول کا جائزہ

سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز پنجاب پرویز اقبال نے چنیوٹ کا دورہ کیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کی کان کنی اور پروسیسنگ کے سلسلے میں سٹیل ملز کے قیام کے لیے زمین کے حصول کے حوالے سے سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز پنجاب پرویز اقبال نے چنیوٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سیکرٹری مائنز نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی اور مجوزہ سائٹس کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔دورے کے دوران متعلقہ حکام نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی، جس میں خام لوہے کے ذخائر، کان کنی کے طریقہ کار، پروسیسنگ پلانٹس کے قیام اور درکار اراضی کی تفصیلات شامل تھیں۔سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز نے منصوبے کو صوبے کی صنعتی ترقی کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ زمین کے حصول کے عمل کو شفاف اور تیز رفتار بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں