بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والا شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لیے خطرات پیدا کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔