دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری پر شہری حوالات میں بند
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جو دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔