بیٹری فین اور ریچارج ایبل لائٹس کی مانگ بڑھ گئی

 بیٹری فین اور ریچارج ایبل لائٹس کی مانگ بڑھ گئی

لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کیا ، اخراجات بڑھ گئے :عوام

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث شہری متبادل ذرائع اپنانے پر مجبور ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں بیٹری سے چلنے والے پنکھوں اور ریچارج ایبل لائٹس کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بجلی کی طویل بندش کے باعث گھریلو صارفین بڑی تعداد میں یہ اشیاء خرید رہے ہیں تاکہ گرمی اور اندھیرے سے بچا جا سکے ۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ طلب میں اچانک اضافے کے باعث ان مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ شروع ہو گیا ہے جبکہ بعض مقامات پر قلت بھی پیدا ہو رہی ہے ۔شہریوں کے مطابق بار بار کی لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اور انہیں متبادل انتظامات کے لیے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو آئندہ دنوں میں بیٹری سے چلنے والی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں