صدر پریس کلب سمندری میاں ولید مجید کی ہارٹ سرجری کامیاب

صدر پریس کلب سمندری میاں  ولید مجید کی ہارٹ سرجری کامیاب

سمندری (نمائندہ دنیا)صدر پریس کلب سمندری رجسٹرڈ میاں ولید مجید دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے بعد منگل 28 اپریل کو لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں ان کی ہارٹ سرجری کامیابی سے انجام پائی۔

اراکین پریس کلب نے حلقہ احباب اور شہریوں سے میاں ولید مجید کی مکمل صحتیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔مزید برآں اراکین پریس کلب نے ہسپتال میں میاں ولید مجید سے ملاقات کی اور ان کی تیمارداری کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں