چنیوٹ:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ،12 گرفتار
50 لٹر سے زائد شراب برآمد ،444مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن \'\'کرائم فری پنجاب \'\'کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12ملز موں کو گرفتارکرلیا۔منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا50 لٹر سے زائد شراب برآمد کرلی گئی۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1اشتہاری کو گرفتارکرلیاگیا۔گیس ری فلنگ ،ناجائز اسلحہ برآمد ہونے ،غفلت تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر 9 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران356مشکوک افراد،444مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ۔