نادرا رجسٹریشن سنٹر بلاک 16کو نئی عمارت میں منتقل
نادرا رجسٹریشن سنٹر بلاک 16کو نئی عمارت میں منتقل نادرا رجسٹریشن آفس میں عوام کیلئے بہترین سہولیات ہیں،ارم حامد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ نادرا رجسٹریشن سنٹر بلاک 16 کو خوشاب روڈ پر نئی عمارت میں منتقل کر کے فنگشنل کر دیا گیا جس کا افتتاح کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی ارم حامد حمید نے کہا کہ نادار رجسٹریشن آفس کی نئی عمارت میں ون ونڈو کاؤنٹرز اور انتظار گاہ میں نشستوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کر کے بہترین عوام کو بہترین سہولیات میسر ہیں۔جس کا مقصد شہریوں کو تیز، سہل اور مؤثر خدمات فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر ایم این اے ارم حامد حمید نے اپنے شوہر سابق معاون خصوصی وزیراعظم چوہدری حامد حمید اور نادرا افسران کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کر کے نادرا رجسٹریشن آفس کا افتتاح کیا۔