چنیوٹ:مون سون سے قبل ڈی سلٹنگ مہم تیز کرنیکا حکم
شہر اور مرکزی شاہراہوں پر عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے :عائشہ رضوان
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایم ڈی واسا محمد رفیع کے ہمراہ سرگودھا روڈ کا دورہ کیا اور ڈرین نالوں کی صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن سے قبل سیوریج لائنوں اور مین چینلز کی ڈی سلٹنگ ہر صورت مکمل کی جائے تاکہ بارشوں کے دوران نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مون سون کے دوران بارشی پانی کی فوری نکاسی کی سہولت دینے کے لیے شہر اور مرکزی شاہراہوں پر عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے ، جبکہ ڈی واٹرنگ سیٹس، سکر مشینیں اور دیگر ضروری سامان بھی ہر وقت دستیاب ہونا چاہیے ۔