جڑانوالہ:ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت

جڑانوالہ:ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ  پلانٹ منصوبے کی مقررہ مدت  میں تکمیل کی ہدایت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ آصف چوہان نے تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر اور سب انجینیئر رومان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

دورے کے دوران انہوں نے بلال مسجد اور 240 موڑ کے قریب زیرِ تعمیر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سائٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے منصوبے کی پیشرفت، معیار اور تکمیل کے مراحل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ آصف چوہان نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں