مسنگ مین ہولز پر 2سے 3گھنٹے میں کور لگانے کا حکم

مسنگ مین ہولز پر 2سے 3گھنٹے میں کور لگانے کا حکم

شہریوں، بالخصوص بچوں کی قیمتی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے :ثاقب رضا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے مسنگ مین ہولز کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی سیوریج مین ہول کو 2 سے 3 گھنٹے کے اندر کور کیا جائے ۔آپریشنز افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں، بالخصوص بچوں کی قیمتی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں واسا فیصل آباد کی ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ آپریشنز سٹاف کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو اپنے متعلقہ علاقوں میں مسلسل وزٹ کرکے چیک کریں گی کہ کہیں سیوریج لائن کا مین ہول مسنگ تو نہیں، اور اگر ایسی صورتحال ہو تو فوری طور پر کور لگوایا جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد کا فری ہیلپ لائن نمبر 1334 چوبیس گھنٹے فعال ہے ، اور شہری مسنگ مین ہول، مین ہول کور چوری یا دیگر متعلقہ شکایات کے اندراج کے لیے ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی شکایات پر فوری رسپانس دیتے ہوئے ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں