پیدل چلتے مسلح ڈاکو نے شہری کو لوٹ لیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیرروڈ کے قریب پیدل چلتے مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شہری گلی میں رُکتا ہے اور علاقے میں موجود ایک شخص سے بات کرتے ہوئے اپنی جیب سے پیسے نکالتا ہے ۔اِسی دوران قریب سے پیدل گزرتے 2 ملزمان شہری کو رقم نکالتے ہوئے دیکھتے ہیں اور اس پر دھاوا بول دیتے ہیں۔