پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے :بلال سلیم
پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے :بلال سلیم ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہسپتال ،جی ٹی روڈ کا دورہ ، متعدد اجلاسوں کی صدارت کی
کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے ضلع بھر میں سرکاری امور کی نگرانی کے سلسلے میں بھرپور سرگرمی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک سرپرائز دورہ کیا جہاں او پی ڈی، ایمرجنسی وارڈ، ایکسرے روم، ڈینٹل یونٹ اور شوگر کلینک کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری یقینی بنانے ، ایمرجنسی میں فوری علاج اور مشینری کی مکمل فعالیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد انہوں نے جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کی نکاسی کے جاری منصوبے ، انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک اور پمپنگ سسٹم کا معائنہ کیا اور نکاسی آب کو فوری اور مؤثر بنانے کی ہدایت دی تاکہ شہریوں کو مشکلات سے بچایا جا سکے ۔ مزید برآں انہوں نے ریونیو، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور پیٹرول پمپس کی نگرانی سے متعلق مختلف اجلاسوں کی صدارت کی جن میں افسروں نے بریفنگ دی۔