خان گڑھ:ایل پی جی مہنگے داموں فروخت شہری پریشان
خان گڑھ (سٹی رپورٹر ) خان گڑھ اور گرد و نواح میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔۔
جہاں مقامی دکاندار سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے گیس 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں جبکہ سرکاری طور پر مقررہ قیمت 305 روپے فی کلو ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ منافع خوری کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ طوفان میں گھریلو بجٹ پہلے ہی متاثر ہے اور اب ایل پی جی جیسی بنیادی ضرورت کی مہنگی فروخت نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔