نہر کنارے گندگی سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
بھل صفائی کے بعد مٹی کچرا نہ اٹھنے سے بدبو پھیل گئی علاقہ شدیدمتاثر
کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ انہار کی غفلت کے باعث لوئر کوٹ سلطان نہر کے کنارے بھل صفائی کے بعد نکالی گئی مٹی اور کچرا کئی روز سے پڑا ہے جس سے بدبو اور تعفن پھیل گیا ہے قریبی آبادیوں کے مکینوں کا جینا محال جبکہ راہگیروں اور دکانداروں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ماحولیاتی آلودگی بڑھا رہے ہیں شہریوں کے مطابق شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی محکمہ انہار صفائی کے بعد مٹی اٹھانے کا مؤثر نظام نہیں رکھتا جس سے مسائل بڑھ رہے ہیں اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس گندگی اٹھانے جراثیم کش سپرے اور مستقل مانیٹرنگ نظام کا مطالبہ کیا ہے۔