میپکو ٹیم کی کارروائی ،بجلی چور پکڑ لیا

 میپکو ٹیم کی کارروائی ،بجلی چور پکڑ لیا

جہانیاں( نمائندہ دنیا) واپڈا سیکنڈ جہانیاں کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ جہانیاں انجینئر امان اللہ خان کی سربراہی میں ٹیم نے نواحی گاؤں 135 دس آر میں کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کرتے ہوئے صابر علی کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ واپڈا ٹیم نے موقع سے بجلی میٹر اور تاریں قبضے میں لے لیں۔پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے ایس ڈی او امان اللہ خان کی مدعیت میں ملزم کے خلاف الیکٹرک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں