شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ اسلام نگر میں طاہر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی شدہ بیٹی کو ملزم نے مبینہ طور پر گھر سے اغواکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔