حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کے لاکھوں مالیت کے مویشی چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے ۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں مزمل امی شہری کی حویلی سے رات کی تاریکی میں ملزمان تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی اور نایاب نسل کے مویشی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔