بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کینال روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔