سابقہ رنجش پردو گروپوں میں فائرنگ ،دو افراد شدید زخمی

سابقہ رنجش پردو گروپوں میں  فائرنگ ،دو افراد شدید زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تھانہ سمن آباد کے علاقے عبداللہ پل کے قریب شیر علی گروپ اور حسنین بٹ گروپ میں سابقہ رنجش پر جھگڑا ہو گیا اور دونوں فریقین کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں شیر علی اور حسنین بٹ زخمی ہوگئے ۔ جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں