منشیات فروش 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت پکڑ اگیا

 منشیات فروش 5 کلو چرس اور  کلاشنکوف سمیت پکڑ اگیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر عمران خان، سب انسپکٹر طارق محمود نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کانیانوالہ موڑ سے منشیات فروش ملزم کو گرفتارکرکے 5 کلو چرس اور کلاشنکوف برآمد کرلی۔

گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ صدر میں منشیات کی دفعات کے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس حوالے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزموں کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔ شہری منشیات فروشی کی صورت میں میرے نمبر 03237543444 پر اطلاع دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں