سابقہ رنجش پر دو بھائیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر دو بھائیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے شاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسکے بیٹوں اسد اللہ اور عبداللہ کو قابو کر کے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔