صدر چیمبر آف کامرس فہد نعیم فخری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شعور سول سوسائٹی گروپ کے سابق چیئرمین بلدیہ چنیوٹ حاجی نعیم فخری کی بہو اور صدر چیمبر آف کامرس فہد نعیم فخری کی اہلیہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی شہر بھر میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
شعور سول سوسائٹی گروپ کے ممبران مہر شاہد، اکرم ساگر چوہدری، ملک خلیل ، سلمان شاہ، ساجد شاہ، عبدالصمد سرور، ساجد ڈاہر، وقاص صادق، ڈاکٹر عبدالستار اور دیگر نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے ۔ مرحومہ، سابق صدر چیمبر و فرنیچر ایسوسی ایشن دانش نعیم فخری، عظیم فخری، سعد نعیم ایڈووکیٹ اور یاسر نعیم ایڈووکیٹ کی بھابی جبکہ شیخ حسن (فرنیچر والے )کی ہمشیرہ تھیں۔