سبزی و فروٹ منڈی میں مہنگائی پر آڑھتی اور مزدور سراپا احتجاج

سبزی و فروٹ منڈی میں مہنگائی پر آڑھتی اور مزدور سراپا احتجاج

3 دن کے اندر ٹھیکے کینسل کر کے قیمتیں کم نہ کی گئیں تو منڈی بند کر دینگے :آڑھتی

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)مارکیٹ کمیٹی کی مبینہ ملی بھگت سے سبزی و فروٹ منڈی سدھار میں ٹھیکیداروں نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں از خود کئی گنا اضافہ کر دیا جس پر منڈی کے آڑھتی اور مزدور سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے سینئر نائب صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی مہر یوسف مست کی قیادت میں مارکیٹ کمیٹی سدھار کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔آڑحتیوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز یف اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ تین دن کے اندر واپس لیا جائے اور ٹھیکیداروں کے لائسنس کینسل کئے جائیں ورنہ منڈی غیر معینہ مدت تک بند کر دی جائے گی ۔

مہر یوسف کے مطابق سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے آڑھتیوں کو مذاکرات کیلئے اپنے دفتر 2بجے کا ٹائم دیا ،آڑھتی مارکیٹ کمیٹی دفتر پہنچ گئے مگر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے مبینہ طور پر لاہور ہونے کا بہانہ بنا کر میٹنگ نہ کی جس پر آڑھتیوں نے مارکیٹ کمیٹی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے حاجی یوسف مست نے کہا کہ منڈی میں ناشتے والے ،چائے والے ،ہوٹل والوں نے ٹھیکیداروں اور مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت سے روٹی کی قیمت 15روپے سے 25 روپے ،نان کی قیمت 20 روپے سے 35 روپے ،بوتل کی قیمت 80 روپے ،چائے فی کپ 80 روپے کر دی ہے جو کہ آڑھتیوں ،بیوپاریوں ،پلے داروں ،مزدوروں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے ۔پورے شہر میں اشیائے خوردونوش کی اتنی قیمت نہیں جتنی منڈی سدھار میں ہے مزدوروں کا منڈی میں کھانا پینا مشکل ہو گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں