ڈی پی او کی دفترمیں کھلی کچہری،لوگوں کے مسائل سنے

ڈی پی او کی دفترمیں کھلی کچہری،لوگوں کے مسائل سنے

عوامی مسائل مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنے ۔ ڈی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے اورکمپلینٹ سیل افسروں کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھاکہ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔

فیلڈ افسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کسی بھی وجہ سے شہریوں کا تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر تشریف آئیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔ شہری گھر بیٹھے شکایت کی صورت میں درخواست وٹس ایپ نمبر 0370-4022020پر بھیج سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کارروائی سے جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں