تمام سڑکیں 30 جون تک مکمل کر لی جائیں گی:او رنگزیب گورائیہ

 تمام سڑکیں 30 جون تک مکمل کر  لی جائیں گی:او رنگزیب گورائیہ

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ او رنگزیب گورائیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرون شہر سڑکوں کی خستہ حالی کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں کی اہم رابطہ سڑکوں کو کارپٹ کرنے کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہائی وے کی جانب سے 22 کروڑ سے زائد کے ٹینڈرز جاری کر یئے گئے ہیں، ان سڑکوں میں شہر وآنہ پل تا ننکانہ موڑ، کلمہ چوک تا لاہور موڑ، ننکانہ موڑ تا ٹی ایچ کیو اسلام پورہ، اسلام پورہ تا لکڑ منڈی چوک، فوارہ چوک تا واٹر ورکس پارک، 40 موڑ تا بے نظیر پارک، مین بازار اسلام پورہ اور مین بازار فیضان مدینہ ہاؤسنگ سوسائٹی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں