ٹریفک پولیس کا عید الاضحی پر بکر منڈیوں کیلئے پلان تیار
ٹریفک پولیس کا عید الاضحی پر بکر منڈیوں کیلئے پلان تیار سرکل آفیسرز ،سیکٹر انچارجز منڈیوں میں ڈیوٹیز کو بار بار چیک کرینگے :سی ٹی او
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے عید الاضحی کے حوالے سے بکر منڈیوں کے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا جسکے تحت ضلع بھر میں لگنے والی تمام مویشی منڈیوں پر اضافی ٹریفک سٹاف تعینات کیاجا رہا ہے ۔شہریوں کیلئے پارکنگ کے انتظامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے پلان اجرا کے موقع پر کیا اور انہوں نے تمام ڈی ایس پیز ٹریفک اور سیکٹر انچارجز کو ہدایات جاری کیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سرکل آفیسرز اور سیکٹر انچارجز خود مویشی منڈیوں میں رش کے اوقات میں موجود رہ کر ڈیوٹیز کو بار بار چیک کرینگے شہری کسی بھی قسم کی دشواری پر ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کال کر سکتے ہیں جہاں ٹریفک سٹاف فوری پہنچے گا اور شہریوں کو ہر حوالے سے سہولیات بہم پہنچائی جائینگی۔