محبت علم اخوت عام کرنامنہاج القرآن کا مشن:حسین محی الدین

 محبت علم اخوت عام کرنامنہاج القرآن کا مشن:حسین محی الدین

محبت علم اخوت عام کرنامنہاج القرآن کا مشن:حسین محی الدین ڈویژنل صدرغلام حسین،ناظم سہیل مقصود ودیگر رہنمائوں سے ملاقات پرگفتگو

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے ڈویژنل صدر ملک غلام حسین،ناظم میاں سہیل مقصود کی زیر قیادت فیصل آباد کے وفد نے منہاج یونیورسٹی،آغوش کمپلیکس، دربار غوثیہ ٹائون شپ اور مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی ۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے وفد سے گفتگو میں کہا تحریک منہاج القرآن اتحاد امت کی عالمی تحریک ہے جو مسالک سے بالا ہو کر عام کر رہی ہے اور اسکا مشن فرقہ واریت کا خاتمہ ہے ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہنمائی میں منہاج القرآن نے معاشرے میں امن، اخوت اور وحدت کا پیغام عام کیا ہے ، آج امت مسلمہ کے مسائل کا حل صرف قرآن و سنت کی روشنی میں فیصلوں سے ہے ۔تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد کا بنیادی مقصد اتحاد امت، بین المسالک ہم آہنگی ، اسلام کی پر امن تعلیمات کا فروغ،محبت، رواداری ،علم اور اخوت کو عام کرنا ہے ۔باہر کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے سے پہلے اپنی ذات میں تبدیلی لانا ضروری ہے اور اسکی بنیاد عشقِ الٰہی ہے جو انسان کو خود شناسی سے خدا شناسی کی منزل تک پہنچا دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں