بی آئی ایس پی سنٹر میں ناجائز کٹوتی

بی آئی ایس پی سنٹر میں ناجائز کٹوتی

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)بی آئی ایس پی سنٹر اٹھارہ ہزاری کرپشن کا گڑھ بن گیا، بیوہ اورمستحق خواتین کورجسٹریشن کیلئے رشوت دینا پڑتی ہے ۔

اسی طرح جب مستحقین کو ادائیگی کی جاتی ہے تو ہزار سے دو ہزار تک ناجائز کٹوتی کر لی جاتی ہے دفترکا عملہ خواتین کے ساتھ انتہائی بدتمیز ی کرتاہے ۔ متاثرین نے بتایا کہ پیسے دینے والی خواتین کی رجسٹریشن کی جاتی ہے دیگر خواتین سارا دن خوار ہو کر لوٹ جاتی ہیں۔ شہریوں نے حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں