پولیس اورکارپوریٹ کونسل کا معاہدہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس فیصل آباد اور کارپوریٹ کونسل پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان پولیس افسروں اور انکے بچوں کی معیاری اور اعلیٰ تعلیم اورکیرئیر کونسلنگ کی فراہمی کیلئے ایم او یو سائن کیا گیا۔
آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور کارپوریٹ کونسل کے سی ای او یاسر عطا رانا نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ معاہدے کے مطابق پولیس افسروں اور انکے بچوں کو IELTS کورس کی سہولت مفت فراہم کی جائیگی۔بیرون ممالک تعلیم حاصل کرنے کیلئے کنلٹنسی فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائیگی۔بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے یونیورسٹی کا انتخاب ،سکالر شپس اور ویزا دستاویزات کیلئے رہنمائی کی جائیگی۔اس موقع پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ پولیس افسروں کے بچوں کو معیاری اور سستی تعلیم فراہم کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے ۔ر فیصل آباد ریجن پولیس اپنے شہدا، غازی اورحاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے پر عزم ہے ۔