کاروباری لین دین میں کروڑوں کا بوگس چیک دینے پرمقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری لین دین میں شہری کو کروڑوں روپے مالیت کا بوگس چیک دیدیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں حماد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے کروڑوں روپے کی رقم بطور امانت حاصل کی اور اسکے عوض بوگس چیک دے دیا ۔ جو مقرر کردہ وقت پر ڈس آنر ہوگیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔