چور گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار
کمالیہ(نمائندہ دنیا )چور گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے۔
نواحی علاقہ موضع دھولری شریف کے رہائشی شاہد نے تھانہ صدر پولیس کو بتایا کہ چوروں نے نقب زنی کر کے اس کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لئے ۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔