خاتون پر سابقہ رنجش پر تشدد ،سامان کو آگ لگا دی

خاتون پر سابقہ رنجش پر تشدد ،سامان کو آگ لگا دی

ملزموں کی ڈنڈوں سوٹوں کیساتھ مارکٹائی ، تھانہ صدر میں مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھریلو سامان کو آگ لگا دی گئی۔تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رسول نگر کے رہائشی عمران نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسکی ہمشیرہ کو قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران تیل چھڑک کر گھر کے قیمتی سامان کو آگ لگا دی گئی۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں